ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں ماڈرن لڑکی کا کردار نبھایا ہے، کپڑے بھی ماڈرن ہی پہنوں گی۔
اداکارہ سونم کپور نے نئی فلم بے وقوفیاں میں بولڈ لباس میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ لباس پر ہونے والی تنقید پر اداکارہ نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق ملبوسات پہنے سوئنمگ پول میں برقع پہن کر نہیں جا سکتی تھی۔
سونم کا کہنا تھا فیملی بیک گراؤنڈ کی وجہ سے انہیں فلموں میں کام کے حوالے سے بہت مدد ملی۔ مسک کلی کے مطابق ان کے والد انیل کپور کو بیٹی کے مقابل کوئی لڑکا اچھا نہیں لگتا۔ سونم ان دنوں بے وقوفیاں اور خوبصورت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔