سونم کپور کی کامیڈی فلم ” بے وقوفیاں” کے پہلے ڈائیلاگ پروموز جاری

Bewakoofiyaa

Bewakoofiyaa

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مایہ ناز ادا کار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور فلم وکی ڈونرسے شہرت حاصل کر نے والے اداکار آیوشمان کھرانہ کے ساتھ پہلی بار نئی بالی ووڈ رومانٹک کامیڈی فلم “بے وقو فیاں” میں جلو ہ گر ہو رہی ہیں جس کے ٹریلر کے بعد پہلے ڈائیلاگ پروموز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

فلم کے ان ڈائیلاگ پروموز میں سونم، آیو شمان اور رشی کپور کو آپس میں جملہ بازی کر تے دکھایا گیا ہے۔ یش راج فلمز بینر تلے بننے والی اس فلم بے وقو فیاں کو ادیتہ چوپرا نے پروڈیوس جبکہ نوپور استھانا نے ڈائیریکٹ کیا ہے۔

اس فلم کی کہانی پیار محبت، دوستی اور پھر ہلکی پھلکی نو ک جھوک پر مبنی ہے جس میں سونم کپور اور آیوشمان کھرانہ کے ساتھ رشی کپور بھی اہم کر دار ادا کر رہے ہیں جسے اس سال 14 مارچ کو عام نمائش کیلئے سینما گھر وں میں بھی پیش کر دیا جائے گا۔