سونم کپور ڈانسنگ لیڈی کہلوانے کی خواہش مند

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے وہ سینما کی ڈانسنگ لیڈی کہلانا چاہتی ہیں۔ آئندہ وہ صرف ایسی فلمیں سائن کریں گی جن میں انہیں روایتی ہندوستانی رقص کا موقع ملے۔بالی وڈ کی مسک کلی سونم ڈانس کی خاصی شوقین ہیں۔

لیکن انہیں اپنی فلموں میں روایتی رقص کرنے کا موقع بہت کم ملا ہے۔ ایک انٹرویو میں سونم کپور کا کہنا تھا انہوں نے اپنی نئی فلم رانجھنا میں ڈانس کرنے کے لیے ہدایتکارسے خاص طور پر درخواست کی۔ اداکارہ نے کہا ان کے والد انیل کپور ان کے آئیڈیل ہیں۔