سونم کپور اور دنیش جیسے اداکاروں کو کھونا نہیں چاہتا، آنند رائے

Anand Rai

Anand Rai

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی نئی فلم، رانجھنا، کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ وہ سونم کپور اور دنیش جیسے اداکاروں کو کھونا نہیں چاہتے۔ فلم ڈائریکٹر، آنند رائے، کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک لمبے عرصے کے بعد کوئی اچھی فلم بنائی ہے،انھیں امید ہے کہ یہ فلم ان کے لئے بہتر ثابت ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ رانجھنا کی ساری ٹیم نے ان کے ساتھ اچھا تعاون کیا ہے اور وہ خاص طور پر فلم آرٹسٹ اور وہ، سونم کپور اور دہنیش، سے بہت مطمئن ہیں۔ انھوں نے کہا وہ ان دونوں جیسے قابل اداکاروں کو کھونا نہیں چاہتے،فلم کی کہانی بہت خوبصورت ہے فلم کا ہیرو کندن اپنی سچی محبت کے لئے جان دیتا ہے۔