ممبئی(جیودیسک) بالی وڈ کی شوخ وچنچل اداکارہ سونم کپور کی چھوٹی بہن ریحا کپور اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ ریحا کپور کی شادی ان کے پرانے دوست ہدایتکار کرن بولانی سے ہو گی۔ ریحا کپور اور کرن بولانی کی پہلی ملاقات بالی وڈ فلم آئشہ کے سیٹ پر ہوئی تھی جس میں ریحا کپور بھی بطور معاون ہدایت کار کام کر رہی تھیں۔
دونوں کی دوستی جلد ہی محبت میں تبدیل ہو گئی، اب انہوں نے اگلے ماہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے دونوں خاندانوں کی حمایت حاصل ہے۔ بالی وڈ اداکار انیل کپوراس رشتے پر بیحد خوش ہیں۔ کرن بولانی کی نئی فلم انیل کپور کے سٹوڈیو میں شوٹ کی جائے گی۔