ممبئی (جیوڈیسک) تاہم اب انہوں نے شادی کے چند ماہ بعد کئی اور انکشافات کرکے سب کو حیران کر دیا۔اس بار سونم کپور نے اپنے متعلق نہ صرف شادی سے پہلے بلکہ شادی کے بعد کے بھی انکشافات کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔
ایک انٹرویو میں سونم کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر ان سے خود نہیں بلکہ اپنے دوست سے شادی کروانے والے تھے۔ فیٹ اپ ود اسٹارز نامی پروگرام میں بات کرتے ہوئے سونم کپور نے بتایا کہ ابتدائی طور پر آنند آہوجا نے انہیں خود اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے کسی بہترین اور انتہائی خاص دوست کے لیے منتخب کیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ آنند آہوجا کافی وقت تک یہ کوشش کرتے رہے کہ میں ان کے انتہائی خاص دوست سے شادی کرنے کے لیے رضامند ہوجاؤ، تاہم بعد ازاں معاملہ الٹ ہو گیا اور دونوں کے درمیان محبت ہوگئی۔
سونم کپور نے بتایا کہ آنند آہوجا نے انہیں پہلی بار اکتوبر کے مہینے میں امریکی شہر نیویارک میں انگوٹھی کے بغیر ہی شادی کی پیش کش کی اور ان کے پاس انکار کا کوئی راستہ نہیں تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر نے اپنے جس دوست کے لیے انہیں پسند کیا تھا وہ بہت ہی خوبصورت ہے اور ان کی شخصیت بھی بہترین ہے۔