سونم کپور پاکستان نہیں آئیں گی

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

بولی وڈ (جیوڈیسک) کی خاتون اداکار سونم کپور مصروفیات کی وجہ سے اپنی نئی فلم ‘خوبصورت’ کی تشہیر کے لئے پاکستان نہیں آ سکیں گی۔ پاکستان فلم میں سونم کے ساتھی اداکار فواد خان کا آبائی ملک ہے اور پچھلے ہفتہ سونم نے یہاں آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

سونم کے مطابق وہ پہلے پاکستان آنے والی تھیں لیکن اب وہ کوشش کر رہی ہیں کہ اپنی فلم کی تشہیر کے لئے زیادہ سے زیادہ پاکستانی میڈیا کو انٹرویوز اور پیغامات جاری کر سکیں۔ ‘میں واقعی پاکستان جانا چاہتی ہوں۔ میری آباؤ اجداد پشاور سے ہیں اور میری والدہ کا خاندان کراچی سے آیا تھا۔میرا وہاں سے ایک تعلق ہے۔

سونم اور فواد کی فلم ‘خوبصورت’انیس ستمبر کو سرحد کی دونوں جانب ایک ساتھ نمائش کے لئے پیش ہونے جا رہی ہے۔ فلم کے ہدایت کار شاشنکا گھوش جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں کرن کھیر اور رتنا پھاٹک شاہ شامل ہیں۔ سونم انڈیا میں ‘خوبصورت’ کی تشہیری مہم کے بعد ‘پریم رتن دھان پاؤ’ کی شوٹنگ شروع کر دیں گی۔ سورج برجاتیا کی ‘پریم رتن دھان پاؤ’ میں سونم کے ساتھ سٹار سلمان خان نظر آئیں گے۔