ممبئی (جیوڈیسک) شوخ و چنچل اداکارہ سونم کپور اداکاری کے بعد اب فیشن کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی، بہن کے ساتھ بوتیک کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ نٹ کھٹ سونم کپور اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں رانجھنا اور بھا ملکا بھاگ کی کامیابی پر جہاں انتہائی خوش ہیں، وہیں وہ آج کل فیشن کی دنیا میں پر تولنے کی کوشش کر رہیں ہیں۔
سونم کپور اپنی بہن ریہا کپور کے ساتھ مل کر اپنی بوتیک کھولنے کا اراداہ رکھتی ہیں۔ریہا کپور پہلے ہی فیشن ڈیزائنر ہیں،سونم اپنی بہن کی صلاحیتیوں کو استعمال کرتے ہوئے فیشن کی دنیا میں اپنے قدم جمائیں گیں۔