سونم کپور اب بنیں گئی ریکھاکی طرح خوبصورت

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی حسین اداکارہ سونم کپور اب بنیں گئی ریکھا کی طرح خوبصورت۔ آج کل بالی وڈ میں ری میک فلمیں بنانے کا چلن چل نکلاہے اور اس دوڈ میں اب سونم کپور بھی شامل ہو گئی ہیں۔ 1980 میں بننے والی دلچسپ گھریلو کامیڈی فلم خوبصورت گلزار کے شاعرانہ مکالموں سے سجی تھی جس میں ہدایت کاری کے جوہر ہرش کیش مکرجی اور گلزار نے مشترکہ طور پر دکھائے تھے۔

فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا خوبرو ریکھا نے اور اپنی بہترین اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ سونم کپور نے حال ہی میں رانجھنا اور بھاگ میکا بھاگ جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں۔

سونم کا کہنا ہے کہ ریکھا جی سے ان کا موازنہ کیا جا رہا جس سے وہ بالکل پریشان نہیں۔ فلم خوبصورت کے ری میک کی دیگر کاسٹ ابھی تک فائنل نہیں ہوئی۔ تاہم فلم کی عکس بند ی نومبر میں شروع ہوجائے گی۔