ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ خان کو جب سے ریو اولمپکس کے لیے بھارتی دستے کا خیر سگالی سفیر نامزد کیا گیا ہے انھیں ہر جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ان کے ساتھی فنکاروں کی اکثریت نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔
اداکارہ سونم کپور جو اس حوالے سے کسی مصلحت کے پیش نظر اب تک حاموش تھیں لیکن اب وہ بھی میدان میں آگئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں انھوں نے ملک کے لیے ثقافتی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، انھیں اولمپکس کے لیے بھارت کی طرف سے سفیر مقرر کرنا درست فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا جو لوگ انھیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہ کروڑوں بھارتیوں کے دل کی ترجمانی نہیں کر رہے۔