سونم کپور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے بے تاب

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ سلمان خان بہت پرکشش اداکار ہیں اور ان کے ساتھ دوسری فلم میں کام کرنے کے لئے بہت بے تاب ہوں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کا کہنا ہے کہ دبنگ اداکار سلمان خان کے ساتھ ان کی نئی فلم ڈبل دھمال ثابت ہوگی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان بہت پر کشش اداکار ہیں اور ان کے ساتھ دوسری فلم میں کام کرنے کے لئے بے تاب ہوں، ہدایت کار سورج برجاتیہ کی فلم میں سلمان خان دوہرا کردار ادا کر رہے ہیں، سلمان خان اس فلم میں بہت اچھے کردار میں نظر آئیں گے۔