ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ مسک کلی سونم کپور کی نئی فلم “رئیس”میں شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی۔ اداکار فرحان اختر بھی فلم میں مرکزی کردار کریں گے۔
ہدایتکار راہول ڈھولکیا اپنی فلم رئیس میں سونم کپور اور شاہ رخ خان کی نئی جوڑی متعارف کرا رہے ہیں۔ فلم میں اداکار فرحان اختر بھی پہلی بار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں گے۔
سونم سے پہلے بطور ہیروئن پریانکا کا نام لیا جا رہا تھا تاہم فرحان اختر نے بھاگ ملیکھا بھاگ کی ہیروئن کے کام کی تعریف کی۔
رئیس میں شاہ رخ خان ڈان جبکہ فرحان اختر پولیس والے کا کردار کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال جون میں شروع ہو گی۔