ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر ‘’خوف ‘کے خلاف ایک انوکھی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں لوگ اپنی ویڈیو شئیر کرکے بتاسکتے ہیں کہ انہیں زندگی میں کس چیز کا خوف رہا اور اس خوف پر انہوں نے کس طرح قابو پایا۔
سونم نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے ان کے خوف کے بارے میں با ت کرنا چاہتی ہوں۔
شئیر کی جانے والی ویڈیوز میں سب سے متاثر کن ویڈیوز کو پوسٹ کیا جائے گا تاکہ دوسرے لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔
اس مہم کا حصہ بننے کے لئے لوگ اپنی 15سیکنڈ پر مبنی ویڈیو شئیر کر سکتے ہیں جسے انتخاب کے بعد اس مہم کا حصہ بنا دیا جائے گا۔