سونم کپور اور سپین کے تاجر کی دوستی کے چرچے

 Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی مسک کلی سپین کے نوجوان کو دل دے بیٹھی۔ اداکارہ سونم کپور اور معروف بزنس مین کے درمیان دوستی کی خبروں نے ہلچل مچا دی۔

اداکارہ سونم کپور ہمیشہ کسی بھی شخص سے دوستی سے انکار کرتی ہیں لیکن بالی وڈ میں آج کل مسک کلی کے پیار کے چرچے ہیں۔ سونم کپور سپین کے معروف بزنس مین ساحر بیری کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں۔ دونوں نے ممبئی میں ہونے والے فیشن شو میں بھی ایک ساتھ شرکت کی۔