سونم کپور نے دو ہزار تیرہ کا بیوٹی آف دی ائیر کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی(جیوڈیسک) بالی ووڈ کی شوخ وچنچل اداکارہ سونم کپور نے سال دو ہزار تیرہ کا “بیوٹی آف دی ائیر” کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اداکارہ سونم کپور کو “بیوٹی آف دی ائیر” کا ٹائٹل ایک فیشن میگزین نے اپنی رنگار رنگ تقریب میں دیا۔ اداکاراں میں سونم کپور جبکہ اداکاروں میں فلم لٹیرا کے ہیرو رنویر سنگھ کو “پرکشش ترین مرد” کا خطاب دیا گیا۔

ممبئی کے تاج ہوٹل میں ہونے والی خوبصورت تقریب میں بالی وڈ کی کئی حسیناں نے شرکت کی۔ اداکارہ عالیہ بھٹ، اداکارہ یمی گوتم، زرین خان اور دیا مرزا جیسی حسینائیں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ بیوٹی آف دی ائیر کا اعزاز ملنے پر سونم کپور نے بیحد خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا یہ ایوارڈ بیوٹی انڈسٹری کیلئے خوش آئند ہے۔