نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی عدالت کو پاسپورٹ کی نقل پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی کانگریس کی رہنماء سونیا گاندھی نے سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی عدالت کو اپنے پاسپورٹ کی نقل فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
سونیا گاندھی نے امریکی عدالت کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت سکیورٹی خدشات کے باعث انہیں اپنے پاسپورٹ کی نقل عدالت کو فراہم کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔