بھارتی حکمراں جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کو اسپتال میں داخل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی کو اتوار سے بخار تھا، اس کے باوجود انھوں نے پیر کی صبح پارلمینٹ سے خطاب بھی کیا وہ اپنی تقریر کے دوران بیمار نہیں دکھائی دے رہی تھیں۔
لیکن سہ پہر کے سیشن میں ان کی حالت خراب ہوئی تو ان کے بیٹے راہول گاندھی اور کانگریس جماعت کے دیگر ساتھی انھیں پارلیمنٹ سے اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ اسپتال میں علاج کے بعد ان کی حالت خاصی بہتر ہوگئی ہے۔