اتر پردیش (جیوڈیسک) بھارت میں کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے دوران خطاب اذان ہونے پر اپنی تقریر روکی اور ساڑھی کا پلو سر پر اوڑھ لیا۔
ریاست اتر پردیش کے شہر الہٰ آباد میں ایک تقریب کے دوران اذان کی آواز سنتے ہی سونیا گاندھی نے اپنا خطاب روکا اور ساڑھی کے آنچل سے اپنا سر ڈھانپ لیا۔
سونیا گاندھی نے اذان پوری ہونے کا انتظار کیا اور اس کے بعد اپنی تقریر دوبارہ شروع کی، سونیا گاندھی اندراگاندھی کی صد سالہ سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔