نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھاانتخابات کیلیے کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اورنائب صدرراہول گاندھی کے خلاف اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ کانگریس کے گڑھ اورراہول گاندھی کے پارلیمانی علاقے امیٹھی میں بی جے پی نے اپنے امیدوار کے طورپر راجیہ سبھاممبر اورسابق ٹی وی آرٹسٹ سمرتی ایرانی کومیدان میں اتارا ہے۔
بی جے پی کے امیدواراجے اگروال کانگریس کی سربراہ سونیاگاندھی کے خلاف رائے بریلی سے انتخاب لڑیں گے۔ دوسری طرف بھارتی وزیرخزانہ پی چدم برم نے کہاہے کہ گجرات فسادات میں نریندرمودی کوکلین چٹ نہیں ملی۔ مودی کوبری کرنے والی خصوصی ٹیم کی رپورٹ کوعدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ جبکہ بہوجن سماج وادی پارٹی کی رہنما مایاوتی کا کہنا ہے کہ مودی وزیراعظم بنے تودوبارہ مسلمانوں کی نسل کشی شروع ہو سکتی ہے۔