سونیا اور راہول نے انتخابات میں کانگریس کی بدترین شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

Sonia, Rahul

Sonia, Rahul

نئی دہلی (جیوڈیسک) حالیہ بھارتی انتخابات میں تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنے والی جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے فیصلے کی قدر کرتی ہیں اور امید ہے کہ نئی آنے والی حکومت ملکی مفاد اور عوام کو متحد رکھنے کے لئے کام کرے گی۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم کے لئے امیدوار نریندر مودی کا نام لئے بغیر انہیں اور ان کی جماعت کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے کانگریس کے بجائے بی جی پی پر اعتماد کیا جبکہ انتخابات میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنے پر کانگریس کو پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے تاہم وہ پارٹی کی بدترین شکست کی ذمہ داری تسلیم کرتے ہیں۔