نئی دہلی (جیوڈیسک) انتہا پسند بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے کہ کانگریس رہنما سونیا گاندھی کو ملک مخالف اور پاکستان نواز بیانات پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے سیکریٹری جنرل سری کانت شرما نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کشتی حادثے کے واقعے پر بھارت مخالف اور پاکستان حامی بیان دیکر ملک کی مسلح افواج کا مورال پست کرنے کے معاملے پر قوم سے معافی مانگیں۔
انھوں نے کہا کہ کشتی کے معاملے پر کانگریسی رہنما اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنے ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔