نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی پلے بیک سنگر سونو نگم آئٹم سونگ میں پرفارم کرینگے۔ سلمان خان، عامر خان اور رنبیر کپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور پلے بیک سنگر سونو نگم بھی آئٹم سونگ پر رقص کا مظاہرہ پیش کرینگے۔ سونو نگم بھارتی پروڈیوسر آکاش دیپ کی فلم سانتا بانتا کے گانے مچھلی جل کی رانی ہے۔
رقص کرینگے جس میں نہیا دھوپیا بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ واضح رہے کہ سونو نگم نے اس سے قبل 2002 میں بننے والی فلم جانی دشمن سے اداکاری کا آغاز کیا تھا لیکن یہ فلم کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ سونو نگم کا کہنا ہے کہ اداکاری کے میدان میں آنے کے بعد انہوں نے بہت سی غلطیاں کی تھیں لیکن اب وہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔