پھلوں میں قدرت نے لاتعداد خصوصیات رکھی ہیں جو جسم کو توانائی اور طاقت بخشتی ہیں لیکن اس کے علاوہ پھل انسانی جلد کو دلکش اور خوبصورت بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ان پھلوں میں کینو، سیب، پیپیتا، انار اور تربوز ایسے پھل ہیں جن کا استعمال جلد کو جوان رکھتا ہے۔ کینو یا مالٹا: کینو غذائیت اور وٹامنز سی سے بھرپور پھل ہے جو ہڈیوں کے گودے کو بنانے میں انتہائی مفید ہے جب کہ کینوکا جوس بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کرنے والا تسلیم کیا جاتا ہے۔ کینو کے جوس کو چہرے پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں دور ہوجاتی ہیں اور چہرے پر نکنلے والے دانے بھی اس سے دور ہوجاتے ہیں۔ کینو کے چھلکے بھی جلد کی خوبصورتی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
سیب: سیب میں جلد کو قدرتی چمک دینے اور تازگی بخشنے والا پھل مانا جاتا ہے جب کہ اس میں موجود کاپر اور وٹامن سی کو جلد کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ سیب میں موجود غذائیت جلد کو توانائی دیتی ہے جب کہ اس میں پوٹاشیم ہے جو جلد کے لیے انتہائی ضروری عنصر سمجھا جاتا ہے۔
پپیتا: پیپتا ان پھلوں میں شامل ہیں جس کے بارے میں ماہرین طب کا خیال ہے کہ اس میں انسانی صحت کے خزانے چھپے ہوئے ہیـں۔ یہ غذائیت سے بھرپور اور چند خصوصی انزائیم پائے جاتے ہیں اس لیے اسے وزن کم کرنے والا اور دل کے لیے انتہائی مفید پھل سمجھا جاتا ہے۔ اس کے جلد پر استعمال سے جلد زیادہ جوان اور تازہ نظر آتی ہے۔ کچھ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پپیتا کے کالے بیج جلد سے زہریلے مادے ختم کرکے جلد مردہ سیلز کو ختم کردیتے ہیں۔
تربوز: تربوز جلد کو ہائیدریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ لیکو پین، وٹامن سی اور اے سے بھرپور ہے جو بڑھاپے کے اثرات کو کم کردیتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن اے جلد کے کھلے مسام کو کم کرنے اور چربی پیدا کرنے والے گلینڈ کی رفتار کم کردیتا ہے جب کہ اس کو جلد پر رگڑنے سے یہ کلیزنر کا کام دیتا ہے۔
انار: انار میں انتہائی زیادہ پونیسیک ایسڈ، الیجک ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ جیسے عناصر پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جلد کے سیلز کو دوبارہ پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ تربوز کھانے سے خون میں سرخ سیلز بڑھنے لگتے ہیں جو خون کی گردش کو بڑھا دیتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے، سی اور ای کے علاوہ دیگر وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ خشک اور کھردری جلد کے لیے مفید ہیں۔