پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے حلقے میں ایس او پیز کی پرواہ کیے بغیر افطار ڈنر میں شرکت کی اور ایس او پیز کے پرخچے اڑا دیے۔
صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے حلقے میں ایک نجی ریسٹورینٹ میں حکومت کی پاپندی کے باجود افطار ڈنر میں شرکت کی۔
وزیر صحت سمیت بیشتر شرکا نے ماسک نہیں پہنے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا جب کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔
حکومت نے ریسٹورینٹس میں آؤٹ اور ان ڈور تقریب پر پاپندی عائد کررکھی ہے۔
ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمورسلیم جھگڑا کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ہوٹل مینیجر اور مالک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
افطاری کے پروگرام کی تصاویروائرل ہونے کے بعد ریسٹورینٹ کو بھی سیل کردیا گیا۔