افسوس 50 ہزار سے زائد پاکستانی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں لیکن دہشت گردوں کے خلاف کوئی ایسی حکمت عملی نہیں بنائی گئی

مصطفی آباد : افسوس 50 ہزار سے زائد پاکستانی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں لیکن دہشت گردوں کے خلاف کوئی ایسی حکمت عملی نہیں بنائی گئی کہ جس سے ان کی بیخ کنی ممکن ہو سکے۔ ملوث عناصر کے خلاف بے رحمانہ کارروائی کی جائے اور دہشت گردی کے پیچھے عوامل کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سید اسرار احمد زیدی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم اکتوبر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کی حکومتی مجوزہ اور ممکنہ فیصلے کو عوام نے عید الضحی پر غریب عوام کی قربانی دینے کے مترداف قرار دیا ہے۔

موجودہ حکومت زرداری حکومت کے نقش قد م پر چلتے ہوئے ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو اپنا طریقہ حکومت بنا لیا ہے جس سے غریب عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور غریب عوام نے مہنگائی سے تنگ آکر الیکشن میں پی پی پی کو رد کر کے مسلم لیگ(ن) کو حکومت دی مگر مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں اور پی پی پی کی پالیسیوں میں ذرا بھر بھی فرق نہیں ہے۔