اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سبزیاں دال، گوشت، دودھ، انڈے، نمک آٹا روٹی اور برف پر جی ایس ٹی نہیں ایف بی آر نے ٹیکس سے مستثنی چیزوں کی فہرست جاری کردی ۔ان اشیا میں سبزیاں، گوشت، دودھ، دہی، مکھن، انڈے، سرخ مرچ، اور دوائیں شامل ہیں۔
ان کے ساتھ ساتھ دالوں، پھلوں، پولٹری، ادرک، ہلدی، برف، گنا، آلو، پیاز، روٹی، نان، چپاتی، بن، رسک وغیرہ کو بھی جی ایس ٹی سے مستثنی رکھا گیا ہے ، چیئرمین ایف بی آر نے تمام فیلڈ دفاتر کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی دی ہے۔