کتنا پیارا نام ہے ملالہ اور کتنی پیاری بچی ہے ملالہ۔ جی ہاں سوات کی وادی سے وہی ملالہ جس نے آواز اٹھائی طالبان کے خلاف جس نے آواز اٹھائی ان ظالموں کے خلاف جو بچیوں کی تعلیم کے خلاف تھے اس بہادر بچی نے مقابلہ کیا ان ظالموں کا۔۔۔۔۔!ملالہ تم کتنی معصوم ہو معصومیت تمہارے چہرے سے ٹپکتی ہے۔ ملالہ ایک وہ ظالم تھے جو بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے روکتے تھے اور دوسری طرف وہ ظالم ہیں جنہوں نے تمہیں پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے تمہیں لا علم رکھا۔ ملالہ تم معصوم ہو ان ظالموں نے جنہوں نے تمہیں یہ تو سکھا دیا کہ داڑھی رکھنے والے دہشت گرد ہوتے ہیں ملالہ تم معصوم ہو تمہیں صرف یہ بتایا گیا کہ داڑھی سے نفرت کرنی ہے کاش کہ یہ ظالم تمہیں بتاتے کہ آقا دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر بھی داڑھی تھی اور آج تک مسلمان اپمنے پیارے نبی کی سنت پر چلتے ہوئے اسے چہرے پر سجاتے ہیں۔
!ملالہ ان ظالموں نے تمہیں یہ بھی نہیں بتایا ہو گا کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہ آنے سے اندھیروں اور جاہلیت کے دور کا خاتمہ ہوا تھا آج ان ایجنٹوں نے چند سو ڈالروں اور پرتعیش زندگی کی خاظر تمہاری برین واشنگ کرتے ہوئے یہ بات تمہارے ذہن میں ڈال دی کہ داڑھی رکھنے والوں کا تعلق زمانہ جاہلیت سے ہے۔ نہیں ملالہ نہیں میری بہن تم معصوم ہو ان ایجنٹوں نے تمہاری زبان سے یہ بات اگلوائی ہے یہ تم نہیں کہہ رہی ہو یہ ڈالر بول رہے ہیں کہ تمہیں سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنانے والوں سے گھن آتی ہے۔ ملالہ آج جنہوں نے تمہیں دریافت کیا ہے جنہوں نے آج تمہیں اقوام متحدہ کی یوتھ اسمبلی میں لا کھڑا کیا ہے ملالہ یہ صرف اور صرف اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔
ملالہ تم پر گولی چلوانے والی ھی یہی لوگ ہیں تمہیں صرف اور صرف پاکستان کے چہرے کو پوری دنیا میںمسخ شدہ دکھانے کے لئے استعمال کا جارہا ہے۔۔ ملالہ! تم تو معصوم ہو لیکن تمہارے والد کو کیا ہو گیا اپنا وطن تو اپنا وطن ہوتا ہے اپنی مٹی تو اپنی مٹی ہوتی ہے مشکلات اور مصیبتیں تو ہر جگہ آتی ہیں چند ڈالروں کے لئے اپنے وطن کو گالیاں دینا کیا ٹھیک ہے؟ ملالہ تم معصوم ہو کیا تم نے دیکھا تمہارے بابا نے پاکستان کا مطلب کیا۔۔۔۔ بم دھماکے اور اغوا۔۔۔۔۔ کے نعرے لگوائے وطن تو ماں کا درجہ رکھتا ہے کیا کوئی اپنی ماں کے خلاف بھی نعرے لگواتا ہے؟ْ ملالہ اپنے پاپا سے پوچھو کیا ڈرون حملوں میں معصوم بچیاں نہیں مرتیں ؟؟ آپ کے سر پر گولی لگی تھی آپ کا علاج تو لندن میں ہو گیا ملالہ دنیا میں امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں سے یہ سوال پوچھ سکتی ہو تو پوچھو کہ وہ بچیاں جو ساری زندگی کے لئے معذور ہو جاتی ہیں یہ ان کا علاج کیوں نہیں کرواتے۔
Drone Attacks
ملالہ تم معصوم ہو شاید تمہیں یہ بھی نہ بتایا گیا ہو آج تمہارے پاپا جن کی گود میں بیٹھے ہیں اور جن کے گیت گا رہے ہیں وہی روز تمہاری جیسی کئی ملا لائوں کو ڈرون حملوں میں مار دیتے ہیں اور پوری دنیا میں کوئی آفت نہیں ٹوٹتی۔ کہیں آسمان نہیں گرتا۔ کہیں زمیں نہیں پھٹتی ملالہ! ان معصوم بچوں اور بچیوں کے لاشوں سے پوچھو کیا انہوں نے بھی تمہاری طرح تعلیم حاصل کرنے کے خواب نہں دیکھے تھے؟ کیا انہوں نے بھی تمہاری طرح اچھے کپڑے پہن کر اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھیلنے کے خواب نہیں دیکھے تھے۔ ملالہ ان اقوام متحدہ والوں سے یہ بھی پوچھو کیا یہ انسان نہیں تھے کیا یہ جانور تھے جن کی جان کی کوئی قیمت نہیں۔ سنا ہے جہاں آجکل تم رہ رہی ہو یہاں تو جانوروں کو بھی ان کے حقوق دئے جاتے ہیں تو پھر وزیرستان میں ڈرون کی وجہ سے معذور ہونے والی شاکرہ کا بھی پوچھو کہ اس کا کیا قصور تھا اس نے کیا دہشت گردی کی تھی۔
ملالہ تم معصوم ہو تمہیں آج جو ایجنٹ انگریزی میں تقریریں یاد کروا رہے ہیں یہ ان کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے بس فرق اتنا ہے کہ اب کی بار ان کا مہرہ معصوم ملالہ ہے۔ ملالہ کل تمہاری جگہ مختاراں مائی تھی جسے انہوں نے پاکستان کے خلاف استعمال کیا ان کی پہلی اور آخری ترجیح پاکستان کا چہرہ بد نما کر کے پیش کرنا ہے۔۔۔آج جو این جی اوز تمہاری تعلیم کے لئے اتنا واویلا کر رہی ہیں ان سے پوچھو یہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے آواز کیوں نہیں اٹھاتی؟ پاکستان کے پورے نظام کو تو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو ملالہ ان سے پوچھو یہ کہاں کا انصاف ہے پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کو بدنام زمانہ جیل میں ڈال دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ اتنا غلیظ سلوک کیوں کیا جاتا ہے ؟؟ ملالہ کیا ہی اچھا ہوتا تمہیں رہیرسل کروانے والے تمہاری تقریر میں یہ بھی لکھ دیتے کہ عافیہ صدیقی پر ہونے والے مظالم، کشمیری بہنوں کو بے آبرو کرنے والوں پر۔ ان نہتے مظلوم فلسطینیوں پر کوئی فلم بنانے کو کیوں تیار نہیں۔
ملالہ اقوام متحدہ کی اس یوتھ اسمبلی میں تالیان پیٹنے والوں اورداد و تحسین کے ڈونگرے برسانے والوں سے بس اتنا پو چھو کیا انہیں وزیرستان میں ڈرون حملوں کی وجہ سے جھلستے بچے نظر نہیں آتے؟؟ ہاں نظر بھی کیوں آئیں کیوں کہ ان بچوں کو داڑھی والے اچھے لگتے ہیں اور یہ نام نہاد امن کے ٹھیکیدار بڑے لگتے ہیں۔ سوری ملالہ تم معصوم ہو!!