ذرائع کی خبر سچ ہوئی BA کی طالبہ کیساتھ اوباش نوجوانوں کا گینگ ریپ ثابت ہو گیا

بھمبر : ذرائع کی خبر سچ ہوئی BA کی طالبہ کے ساتھ اوباش نوجوانوں کا گینگ ریپ ثابت ہو گیا میڈیکل رپورٹ نے بھی گینگ ریپ کی تصدیق کر دی ملزمان کیخلاف زنا کا مقدمہ درج ملزمان کی کشمیر پریس کلب کے صحافیوں کو دھمکیاں جبکہ بھمبر کے سیاسی وسماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا خراج تحسین ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینگے۔

ایس ایس پی کا موقف تفصیلات کے مطابق چند روز قبل میڈیا میں پرائیویٹ کالج میں BA کی طالبہ کے ساتھ اوباش نوجوانو ںکا گینگ ریپ کی خبر شائع ہو ئی تھی جس پر آئی جی آزادکشمیر پولیس رانا الطاف مجید نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کر کے مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جس پر بھمبر پولیس حرکت میں آگئی اور متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان سے رابطہ کیا جس پر متاثرہ لڑکی ایس ایس پی کی سامنے پیش ہوئی اور واقعہ کی رپورٹ دی جس پر تھانہ بھمبر میں متاثرہ لڑکی کے ورثاء کی درخواست پر طالبہ کامیڈیکل کروایا گیا میڈیکل میں لڑکی کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی میڈیکل رپورٹ کے بعد تھانہ پولیس بھمبر نے 5 نامزد ملزمان جبکہ 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف زناء کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

میڈیا میںخبر شائع ہونے پر طالبہ کیسات گینگ ریپ کرنے والے ملزمان نے کشمیر پریس کلب بھمبرکے صدر راجہ نعیم گل سمیت دیگر صحافیوں کو دھمکیاں دینا شروع کر دی تھی جبکہ دوسری طرف طالبہ کیساتھ گینگ ریپ کی خبر بریک کرنے پر بھمبر کے سیاسی و سماجی اورانسانی حقوق کی تنظیموں نے کشمیر پریس کلب کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جبکہ واقعہ کے متعلق ایس ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ان کیخلاف بھرپور کارروائی کرینگے ملزمان کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جایئگی عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اور بھمبر پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کو تاہی نہیں برتیں گے۔