جنوبی افغانستان میں حملہ، نیٹو کے پانچ اہلکار ہلاک

NATO

NATO

کابل (جیوڈیسک) نیٹو حکام نے جنوبی افغانستان میں گزشتہ روز ہونے والے حملے میں پانچ نیٹو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ نیٹو حکام میں حملے کی نوعیت اور نیٹو اہلکاروں کی شہریت بتانے سے گریز کیا۔

رواں سال مختلف حملوں کے دوران چوبیس امریکی فوجیوں سمیت پینتیس نیٹو اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر افغانستان میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ چودہ جون کو ہوگا۔ طالبان نے اس موقع پر دہشت گرد حملے کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔