لاہور (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے کھلاڑی کپتان مصباح الحق کی قیادت میں ابو ظبی کے لیے روانہ ہو گئے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ابو ظبی روانگی سے قبل ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچوں میں ٹف ٹائم دینے کی شش کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ میں محنت کی ہے اورامید ہے کہ مثبت نتائج ملیں گے۔ محمد حفیظ کے متعلق مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ آوٹ آف فارم ہیں اور سیریز میں ان کی کمی محسوس ہو گی۔ پاکستان ٹیم 9 اور دس اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کھیلے گی،جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 اکتوبر سے شروع ہوگا۔