جنوبی افریقا : مبینہ پولیس تشدد سے ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کی تحقیقات

South Africa

South Africa

جوہانسبرگ (جیوڈیسک)جنوبی افریقا میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ٹیکسی ڈرائیور کو پولیس وین کے ساتھ ہتھکڑیاں باندھ کر گھسیٹا گیا ۔واقعہ جوہانسبرگ کے علاقے ڈیویٹن میں پیش آیا ۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے ستائیس سالہ ٹیکسی ڈرائیور کو غلط گاڑی کھڑے کرنے پر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اورپولیس وین کے ساتھ ہتھکڑیوں سے باندھنے کے بعد سڑکوں پر گھسیٹا اور پھر حراست میں لے لیاجس کے بعد ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ واقعے کی ویڈیو موقع پر موجود ایک شخص نے بنائی اور بعد میں اسے مقامی میڈیا پر بھی دکھایا گیا۔پولیس کے تحقیقاتی افسرکا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔