ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آسٹریلیا نے 144 رنز جوڑے جس میں شین واٹسن 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں جنوبی افریقی بلے بازوں نے آسٹریلوی بولرز کو دن میں تارے دکھا دیے۔
ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے روسو نے زبردست انٹری ماری اور پچاس گیندوں پر 78 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آسٹریلیا پر اپنی دھاک بٹھا دی۔
وکٹ کیپر بیٹسمین ڈی کاک کے 46 رنز نے جیت کو آسان بنایا۔ مقررہ ہدف تین وکٹ اور ایک اوور پہلے پورا کرنے والے پروٹیز کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔