ڈربن (جیوڈیسک) ہہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور کپتان اسٹیون اسمتھ نے سنچریاں اسکور کیں۔ وارنر117 اور اسمتھ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ایرون فنچ نے 53، جارج بیلی 28، مچل مارش 2، ٹریوس ہیڈ 35 اور میتھیو ویٹ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹٰین اور عمران طاہر نے 2،2 جبکہ کگیسو رابادا اور فلیکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا تو 66 کے مجموعی اسکور پر آملہ 45 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد کپتان فاف ڈپلوسی اور ڈی کوک کے درمیان دوسری وکٹ پر 74 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ڈپلوسی 33 رنز بنا کر جان ہیشٹگنگ کا شکار بن گئے۔
ڈی کوک 70، ریلے روسو 18 ، ڈومنی 20 اور پریٹوریس 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 265 تک پہنچا تو 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ جس کے بعد ساتویں وکٹ پر انتہائی نازک مرحلے پر ڈیوڈ ملر اور فلکوایو کے درمیان 107 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور دونوں بلے بازوں نے ہدف 49.2 اوور میں حاصل کر لیا۔