جنوبی افریقی بولر ایرون فنگیسو کا ایکشن غیر قانونی قرار

Aaron Phangiso

Aaron Phangiso

دبئی (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرون فنگیسو کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ ماہ مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے بولنگ ایکشن کو پریٹوریا کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا۔

فنگیسو کا ٹیسٹ پریٹوریا میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منظور شدہ لیبارٹری سے کرایا گیا جہاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ان کا بازو مقررہ حد 15 ڈگری سے تجاوز کر رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کرکٹ نے فینگیسو کا نام آسٹریلیا کے خلاف جمعے سے شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں سے واپس لیا ہے لیکن وہ سکواڈ کے ساتھ ہی رہیں گے تاہم وہ ٹیم کے بولنگ کوچ کلاڈ ہینڈرسن اور کرکٹ ساؤتھ افریقا کے منیجر وینسنٹ بارنز کے ساتھ اپنے بولنگ ایکشن پر کام کرتے رہیں گے۔