کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے بادشاہ نے انوکھی مثال قائم کر دی ، صدر ڈیلین ڈیبو نے رعایا کو تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں اپنے آپ کو جیل حکام کے حوالے کر دیا ۔
قانون سب کے لیے برابر ہے جس کی تازہ مثال جنوبی افریقہ میں دیکھنے کو ملی، رعایا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر نیلسن منڈیلا کے بھتیجے جنوبی افریقہ کے بادشاہ ڈیلین ڈیبو نے خود کو جیل حکام کے حوالے کر دیا جہاں وہ بارہ سال کی قید کاٹیں گے۔
بادشاہ پر ایک خاندان کو اغوا کرنے ، گھر جلانے اور ایک فرد کی ہلاکت کا الزام ہے ۔ بادشاہ ڈیلین ڈیبو نے عدالت کی طرف سے اپنی ضمانت میں توسیع سے انکار کے بعد خود کو جیل حکام کے حوالے کیا ہے ۔