جنوبی افریقہ (اصل میڈیا ڈیسک) جنوبی افریقہ نے اومی کرون سے سامنے آنے والی کورونا کی چو تھی لہر پر قابو پانے کا اعلان کردیا۔
میڈیکل ریسرچ کونسل جنوبی افریقہ کا کہنا ہےکہ کورونا کیسز کے انتہائی سطح پرپہنچنے کے بعد کمی آئی جس کے بعد رات کا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔
ریسرچ کونسل کے مطابق اومی کرون کے باعث اموات میں خاطرخواہ اضافہ نہیں ہوا اور نئے کیسز کی شرح 28 فیصد تک کم ہو چکی جب کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے۔
واضح رہےکہ اومی کرون ویرینٹ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ میں سامنے آ یا تھا جو دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔