کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا امتحان ہے جنوبی افریقہ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز۔ جس کے لیئے گرین شرٹس نے کمر کس لی ہے، تیاریوں کا آغاز ہونے ہی والا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تین روزہ سائیڈ میچ کے لیے 15 جبکہ پہلے ٹیسٹ کے لیئے ستائیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ہو چکا ہے۔
کھلاڑی آج رات تک رپورٹ کریں گے جبکہ باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کل ہوگا۔ دو دن ٹریننگ کے بعد دو سے چار اکتوبر تک تین روزہ پریکٹس میچ کھیلا جا ئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے اختتام پر ہی چار یا پانچ اکتوبر کو ساوتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیئے ٹیم کا اعلان ہوگا، جبکہ پاکستان اے ٹیم پانچ اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگی۔