جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم اے بی ڈولئیرز پر بھرپور اعتماد کرتی ہے

A B dulyyrz

A B dulyyrz

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کپتان اے بی ڈولئیرز پر بھرپور اعتماد کرتی ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ میں بھی ان کا کردار اہم ہوگا۔ جنوبی افریقی ٹیم کی بات کی جائے اور ڈی ویلئیرز کا زکر نہ ہو ایسا کیسے ممکن ہے۔ ڈی ڈیلئیرز جنوبی افریقی ٹیم کے قابل بھروسہ بیٹسمین ہونے کے ساتھ بہترین کپتان بھی ہیں۔ ٹیم کو جب بھی ضرورت پڑی ڈو ولئیرز نے پر فارم کرکے دکھایا۔

بولرز کیلئے ان کی وکٹ بہت اہم ہوتی ہے۔ مڈل آرڈر بیٹنگ لائن میں ڈی ولئیرز ٹیم کو سنبھالا دیتے ہیں۔ وہ ایک اینڈ سے وکٹ گرنے نہیں دیتے ہیں اور پر اعتماد انداز سے اسکور کرتے ہوئے اپنا ہدف حاصل کرلیتے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں ان کا اوسط اسکور پچاس رنز ہے۔ وہ چودہ سینچریاں اور تینتیس نصف سینچریاں مکمل کر چکے ہیں۔ ان کا وکٹ پر جمنا پاکستان کو مہنگا پڑسکتا ہے۔