جنوبی افریقہ میں مگرمچھ نے حملہ کر کے گالفر کو ہلاک کر دیا

South Africa

South Africa

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ میں گالفر مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ حکام کے مطابق کروگر نیشنل پارک میں پینک نامی تالاب کے کنارے سے گالفر بال کو ہٹ لگا رہا تھا جب تالاب سے ایک مگر مچھ نے نکل کر اس پر حملہ کر دیا۔ کروگر نیشنل پارک کی انتظامیہ کے مطابق 29 سالہ جیکس ویندر کو مگر مچھ نے مضبوطی جبڑے میں دبوچا اور تالاب کے اندر کھینچ لیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رینجرز نے اس مگرمچھ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ مگرمچھ کی تلاش میں تین گھنٹے کا وقت لگا۔ ہلاک ہونے والے گالفر جیکسن کی لاش بھی تلاب سے مل گئی ہے۔

پولیس افیسر اوباس کوٹزر کے مطابق جیکسن اپنے دوست کے ہمراہ گالف کھیل رہا تھا جبکہ ان دونوں میں مقابلہ ہو رہا تھا کہ کون تالاب کے کنارے سے زیادہ بالز سکور کر سکتا ہے۔