کیپ ٹائون (جیوڈیسک) جنوبی افریقا نے آئندہ ماہ کیپ ٹائون میں نوبل امن انعام کے سلسلے میں ہونے والے عالمی سمٹ میں شرکت کے لئے دلائی لامہ کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
دلائی لامہ کے نمائندہ ننگاسا چوڈن نے بتایا کہ حکومت نے فون پر انہیں یہ اطلاعات دی ہے کہ وہ چین اور جنوبی افریقا کے ساتھ اپنی حکومت کے تعلقات متاثر ہونے کے پیش نظر اس قابل نہیں کہ انہیں ویزہ جاری کیا جا سکے۔
جنوبی افریقا کے انعامی آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کے ترجمان نے کہا کہ اس انکار کے بعد چودہویں سالانہ امن سمٹ کا بائیکاٹ کیا جا سکتا ہے۔