جنوبی افریقہ (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے بعد وائرس کا پھیلاؤ سرعت سے ہونے والے جنوبی افریقہ نے سعودی عرب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جنوبی افریقہ میں ایک دن میں نئے واقعات میں ریکارڈ اضافہ روس میں کووڈ۔19 سے ابتک 10 ہزار 843 اموات ہو چکی ہیں تو ملک میں 7 لاکھ 8 ہزار افراد وائرس کی زد میں آئے ہیں۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 475 ہلاکتوں کے بعد مجموعی جانی نقصان 21 ہزار 632 تک جا پہنچا ہے۔ ملک میں 7 لاکھ 96 ہزار وائرس کے خلاف نبرد آز ما ہیں۔
ایران میں کورونا کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں ایک دن میں مزید 221 مریض کورونا وائرس سے شکست کھا گئے ، ملک میں مجموعی جانی نقصان 12 ہزار 305 جبکہ متاثرین کی تعداد اڑھائی لاکھ کی حد کو عبور کر گئی۔
بنگلہ دیش میں کل 41 اموات رپورٹ ہوئی ہیں تو ملک میں مصدقہ مریضوں کی شرح ٹیسٹ کی تعداد کے اعتبار سے قدرے بلند سطح پر ہے۔ تصدیق شدہ کیسسز کی تعداد کے اعتبار سے اس ملک نے فرانس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 افراد کے وائرس کی بھینٹ چڑھنے والے سعودی عرب میں 3 ہزار 183 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارت کے بعد وائرس کا پھیلاؤ سرعت سے ہونے والے جنوبی افریقہ نے سعودی عرب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں پر 2لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ محض ایک دن میں 14 ہزار کے قریب افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
قطر میں کل 4 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، ملک میں 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد کورونا کی زد میں آئے ہیں۔
وائرس سے ایک دن میں مزید 3 اموات سے کویت میں جانی نقصان 382 جبکہ متاثرین کی تعداد 833 کے اضافے سے 53 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
متحدہ عرب امارات میں نئے واقعات میں دوبارہ سے تیزی آئی ہے ، کل 532 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
عراق میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 103 افراد وائرس سے شکست کھا گئے ، جانی نقصان 2 ہزار 882، جبکہ متاثرین کی تعداد 40 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
کل چین میں 7 جبکہ جنوبی کوریا میں 45 افراد میں وائرس کا تعین ہوا ہے۔