لاہور (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ میں جھنڈے گاڑنے والی نیزہ باز ٹیم وطن پہنچ گئی۔ جنوبی افریقہ میں نیزہ بازی کے میدان میں جھنڈے گاڑنے والی انڈر 19 ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ لاہور ائرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جنوبی افریقہ میں سات گولڈ، آٹھ سلور، چار براونز میڈلزسمیت انیس تمغے جیتنے والے یہ ہیں چار کم عمر نیزہ باز فضیل احمد، عمر فاروق، نہال خان اور ملک حیدر ٹوانہ ان کا پہلا ٹاکرا تھا۔
نیزابازی کی ماہر سمجھی جانیوالی میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم اس ٹیم نے 50 میں سے 36 ٹائیٹلز اپنے نام کیے۔ ٹیم کے کوچ کہتے ہیں جنوبی افریقہ جانے سے پہلے دل گھبرا رہے تھے پہلی بار عالمی کھلاڑیوں سے سامناتھا لیکن میدان میں۔
اترتے ہی کھلاڑی اس جذبے سے کھیلے کہ انہیں کھیلتا دیکھ کرسب دنگ رہ گئے۔ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے ان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اگر نیزہ بازی کے کھیل کو حکومتی سرپرستی مل جائے تو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا جا سکتا ہے۔