جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم سمتھ 34 سال کے ہو گئے

Graeme Smith

Graeme Smith

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے بعد انہیں افریقی ٹیم میں بھی شامل کر لیا گیا۔ جنوبی افریقی بیٹسمین نے ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں مارچ 2002ء میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا۔

اپنی جارحانہ اور دلکش بیٹنگ کے باعث انہوں نے کرکٹ شائقین میں بے پناہ شہرت حاصل کی۔ گریم سمتھ نے 197 ون ڈے میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی اور 37.98 کی اوسط سے 6989 رنز سکور کئے۔ انہیں ٹیسٹ کیریئر میں 117 میچوں میں 48.25 کی اوسط سے 9265 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 982 رنز بھی جوڑے۔

گریم سمتھ کا شمار جنوبی افریقہ کے کامیاب ترین عمر کپتانوں میں ہوتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ انہیں پروٹیز کے کم عمر ترین کپتان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ آٹھ سال تک جنوبی افریقہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالتے رہے۔