کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) جنوبی افریقا کے دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز میچ فکسنگ تحقیقات کی زد میں آگئے۔دونوں ٹیسٹ کرکٹرز کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
تحقیقات کی زد میں آنے والے دونوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جنوبی افریقا کی ٹیم میں شامل نہیں ۔جنوبی افریقا میں حالیہ عرصے میں میچ فکسنگ کی سب سے بڑی تحقیقات جاری ہے۔
اس حوالے سے انویسٹی گیشن حکام نے کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف سمیت 50 افراد سے پوچھ گچھ کی،کرکٹ جنوبی افریقا نے رواں ہفتے سابق بیٹسمین غلام بودی کو میچ فکسنگ میں ملوث قرار دیا تھا ۔