جنوبی افریقا سے میچ میں مارویا مرجاو والی صورت حال ہوگی، مصباح الحق

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

برمنگھم (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا سے میچ میں مارویامرجاو والی صورت حال ہو گی، بیٹسمینوں کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا، جبکہ ڈی ویلیئرز کہتے ہیں کہ حریف کی طاقت کا بخوبی اندازہ ہے۔ برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کے لیے ڈو اینڈ ڈائی صورتحال نئی بات نہیں۔

پلیئرز کو پریشر کا اچھی طرح اندازہ ہے، اور جنوبی افریقی ٹیم مورکل اور اسٹین کے بغیر بھی خطرناک ہے، وہ کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں۔ کپتان نے کہا کہ بیٹسمینوں کو ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا، البتہ حتمی ٹیم کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے کہا کہ ڈیل اسٹین بدستور ان فٹ ہیں۔ انہیں حریف ٹیم کی طاقت کا اندازہ ہے جس کا بولنگ اٹیک اچھا ہے خاص طور پر سعید اجمل انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم بھی ڈو آر ڈائی میچ کیلئے تیار ہے۔