جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ نے سیریز کے افتتاحی ون ڈے میں بھارتیوں کو 358 رنز کی سلامی دیدی۔ نوجوان ڈی کاک نے بڑے بڑوں کو لائن لینتھ بھلاتے ہوئے 135 رنز جڑ دئیے۔ جواب میں ٹیم انڈیا کی بیٹنگ جاری ہے۔
جوہانسبرگ میں بھارت نے ٹاس جیت کر میزبان جنوبی افریقہ کو بلے بازی کی دعوت دی۔ پروٹیز نے ایسے بلے گھمائے کہ بھارتی بولر سنبھل نہ پائے۔ 152 رنز کے اوپننگ سٹینڈ نے خطرناک عزائم کے بگل بجائے۔ نوجوان ڈی کاک نے ون ڈے کیرئر کی دوسری سنچری داغی۔
وہ 135 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہاشم آملہ نے بھی مہمان بولرز کا تیل نکالا۔ اے بی ڈویلیئرز نے 77 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔ محمد شامی کی تین وکٹوں کے باوجود پروٹیز ٹوٹل 358 تک پہنچا دیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹسمین اپنا زور بازو دکھا رہے ہیں۔ جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے 359 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے۔