جنوبی افریقہ: قاتل ٹریلر کی زد میں کئی گاڑیاں آگئیں، 22 افراد ہلاک

South Africa

South Africa

جوہانسبر (جیوڈیسک) گساوتھ افریقہ میں قاتل ٹریلر کی زد میں کئی گاڑیاں آگئیں۔ جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈربن کی ایک مصروف شاہراہ پر اچانک آنے ولے ٹریلر کی ٹکر سے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شاہراہ پر گاڑیاں سگنل کھلنے کا انتظار کر رہی تھیں۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑیوں میں سوار افرا د ٹکر سے دور جا گرے۔ 19 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد دوران علاج چل بسے۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔