پریٹوریا (جیوڈیسک) جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان سینزو میوا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
جنوبی افریقا کی فٹ بال ٹیم کے کپتان سینزو میوا اتوار کی رات جوہانسبرگ کے علاقے واسلورز میں اپنی دوست کے گھر پر موجود تھے کہ 2 افراد گھر میں داخل ہوئے جبکہ ایک باہر کھڑا رہا۔ کچھ دیر بعد گھر میں گولیاں چلنے کی آواز آئی اور پھر تینوں افراد بھاگ گئے۔ فائرنگ سے سینزو میوا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 14 ہزار ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔