جنوبی افریقا، نیشنل پارک میں ہرن جان بچانے کیلئے گاڑی میں جا گھسا

South Africa

South Africa

جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں خونخوار چیتوں سے بچنے کے لئے ہرن گاڑی میں جا گھسا۔ جب جان پر بنی ہو تو خطرہ مول لینا پڑتا ہے ایسا ہی کچھ کیا جنوبی افریقہ میں ایک ہرن نے۔ دو خونخوار بھوکے چیتے خورک کی تلاش میں ہرنوں کا پیچھا کر رہے تھے۔

اس دوران وہاں سیاحوں کی گاڑیاں بھی آن پہنچیں۔ ایک ہرن نے سیاحوں کی گاڑی کی کھلی کھڑکی سے اندر چھلانگ لگا دی۔ شکار ہاتھ سے چلا گیا اور چیتے دور ہی دور سے دیکھ کر ناکام واپس جنگل میں چلے گئے۔