جوہانسبرگ (جیوڈیسک) نیلسن منڈیلا کی 95 ویں سالگرہ پر جنوبی افریقہ میں تقریبات جاری ہیں۔ قومی رہنما کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسپتال کے باہر لوگوں کا جم غفیر ہے۔ شہریوں نے نیلسن منڈیلا کی سالگرہ پر سڑسٹھ منٹ فلاحی کاموں میں صرف کیے۔
اس موقع پر ملک بھر میں قومی رہنما کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد قومی لیڈر کو خراج تحسین پیش کرنے پری ٹوریا اسپتال کے باہر جمع ہے۔ صدر باراک اوباما نے بھی سابق صدر کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ پچانوے سالہ نیلسن منڈیلا پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔